وزیراعظم مدینہ کی ریاست کا دعوی کرتے ہیں مگر عمل اسکے برعکس ہے، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ماحولیات کراچی میں3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گا،مرتضیٰ وہاب
محکمہ ماحولیات کراچی میں3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گا،مرتضیٰ وہاب

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی حکومتی رٹ نہیں ہے وزیراعظم مدینہ کی ریاست کا دعوی کرتے ہیں مگر عمل اسکے برعکس ہے۔

وزیراعظم اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر ہزارہ کمیونٹی کے پاس جاکر انکا دکھ بانٹیں نااہلوں کی حکومت میں عوام کا جینا محال ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ کالونی میں ڈی ایم سی گرلز ایلمینٹری اسکول کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ازسر نو تعمیر شدہ گرلز اسکول کے افتتاح سے علاقہ مکینوں نے سندھ حکومت نے تشکر اور مسرت کر اظہار کیا بیرسٹر مرتضی وہاب نیمزید کہا کہ مزکورہ اسکول کا تمام کام ڈی ایم سی ضلع جنوبی نے کیا ہے کچھ لوگ برسات کی طرح آتے ہیں ووٹ لے کر چلے جاتے ہیں ووٹ دینے والوں کے لئیے کچھ نہیں کرتے۔

کام نکلنے کے بعد انہیں فراموش کردیتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کا وطیرہ ہے کہ ووٹ ملے یا نہیں اپنی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی نے اس اسکول کی ازسر نو تعمیر کا وعدہ کیا تھا جو آج پورا کردیا ہے یہاں گرانڈ تباہ حال تھا آج سندھ حکومت نے اس گراؤنڈ پر بھی کام کا آغاز کردیاہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ برساتی مینڈکوں سے عوام خبردار رہیں اپنے وعدوں کو وفاکرنے کے لئیے کوئی کام نہیں کرتاگھروں کا وعدہ کرکے لوگوں کے گھروں کو گرایا گیا اب وقت آگیا ہے کہ آپ لوگ بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں تاکہ عوام کی ترقی کام جاری رہے۔

ایک سوال پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اسلام آباد میں نوجوان کو مار دیا گیا دوسری طرف ہزارہ برادری کے لوگوں پر بربریت کی گئی وہاں بھی کوئی حکومتی رٹ نہیں ہے وزیراعظم مدینے کی ریاست کی بات کرتے ہیں کوئٹہ وہاں جائیں انکے دکھ میں شریک ہوں پی ٹی آئی حکومت کا دوہرا معیار ہے۔

وزیراعظم اپنی انا کو ختم کریں اور ہزارہ کمیونٹی سے جاکر انکے آنسو پوچھیں دوھزار13 میں اس قسم کا واقعہ رونما ہوا تو اس وقت کے ہمارے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کوئٹہ پہنچے تھے اور لواحقین کا دکھ بانٹا تھا۔

Related Posts