دھرنے کے باعث کراچی سے روانہ ہونیوالی ٹرینیں لانڈھی اور ڈرگ روڈ اسٹیشن پر رکیں گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں بارشیں، ٹرینیں 6 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار
ملک بھر میں بارشیں، ٹرینیں 6 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار

کراچی میں شیعہ برادری کے دھرنے کے باعث شہرِ قائد سے روانہ ہونے والی ٹرینیں لانڈھی اور ڈرگ روڈ اسٹیشن پر رکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں 18 مقامات پر مچھ واقعے کے خلاف جاری دھرنوں کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے کراچی کینٹ اور سٹی اسٹیشن سے اندرون ملک روانہ ہونے والی تمام ٹرینوں کو لانڈھی اور ڈرگ روڈ اسٹیشن پر ایک منٹ ٹھہرانے کا اعلان کر دیا۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی کا کہنا ہے کہ مسافروں کو کینٹ اور سٹی اسٹیشن تک پہنچنے میں دشواری ہو سکتی ہے اور اگر انہیں لانڈھی یا ڈرگ روڈ اسٹیشن پہنچنا آسان ہوا تو وہ ان دونوں اسٹیشنز میں سے کسی ایک پر پہنچ کر اپنی مطلوبہ ٹرین میں سوار ہو سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ڈویژنل کمرشل افسر ناصر نذیر نے بتایا کہ سٹی اور کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک روانہ ہونے والی تمام ٹرینیں لانڈھی اور ڈرگ روڈ اسٹیشن پر صرف 1 منٹ رکیں گی، اس لیے مسافر احتیاط سے مقررہ وقت سے قبل اسٹیشن کے لیے روانہ ہوں تاکہ وہ با آسانی اپنی ٹرین میں سوار ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے روانہ ہونے والے مسافروں کو باآسانی اپنی ٹرین تک پہنچنے میں یہ اقدام معاون ثابت ہوگا، جبکہ شہر بھر میں مچھ سانحے کے خلاف دھرنے جاری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ ریلوے کی کراچی آمد، اہلکاروں کی شامت آگئی، متعدد افسران معطل

Related Posts