وزیرِ ریلوے کی کراچی آمد، اہلکاروں کی شامت آگئی، متعدد افسران معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

railway minister azam swati talks to media in islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیرِ ریلوے  رات گئے کراچی پہنچے جس کے بعد محکمۂ ریلوے افسران کی شامت آگئی، اعظم سواتی نے انچارج ریسٹ ہاؤس سمیت متعدد افسران کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ ریلوے اعظم سواتی نے رات گئے ریسٹ ہاؤس پر چھاپے مارے اور ریسٹ ہاؤس اچارج سمیت دیگر عملے کو معطل کردیا اور انہیں راولپنڈی رپورٹ کرنے کے احکامات دے دئیے۔

جن افسران کو معطل کیا گیا ان میں ریلوے کراچی کے افسر ڈی این 1 عبدالرحمان، آئی او ڈبلیو یاسین لاشاری اور دیگر شامل ہیں۔ وزیر ریلوے کراچی میں آنے کے بعد ریسٹ ہاؤس افسران پر برس پڑے۔

وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ محکمے میں کارکردگی کے حوالے سے ہر افسر سے پوچھ گچھ ہوگی، نااہل افسران کو معطل کرکے گھر بھیج دیا جائے گا۔ ہم صفائی ستھرائی اور  خدمات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی بڑی غفلت، ٹک ٹاکرز چلتی ٹرین پر چڑھ کر ویڈیوز بنانے لگے

Related Posts