لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ برس 2020ء کے دوران 3 لاکھ سے زائد حادثات ہوئے جن کے دوران 3 ہزار 707 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتا یا کہ2020 میں ریسکیو 1122 نے 3 لاکھ 11 ہزار سے زائد حادثات پر خدمات فراہم کیں۔
سب سے زیادہ 66 ہزار 319 حادثات صوبائی دارالحکومت میں ہوئے اور پنجاب بھر میں ایکسیڈنٹ میں 3707 لوگ جاں بحق ہوگئے جبکہ پنجاب بھر میں 1 لاکھ 71 ہزار 430 شدید زخمی مریضوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثات میں زخمی اور جاں بحق افراد میں سے 80 فی صد مرد اور 20 فی صد خواتین شامل تھیں، حادثات میں پنجاب بھر میں 32 ہزار 574 سر کے زخم، 68 ہزار 961 فریکچر اور 5 ہزار 614 ریڑھ کی ہڈی کے مریضوں کو ریسکیو کیا گیا۔پنجاب بھر میں 2019 اور 2020 میں ایکسیڈنٹس سے 7 ہزار سے زائد لوگ وفات پا گئے۔
، لاہورمیں2020 کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے حادثات کم ہوئے مگر اموات زیادہ ہوئیں، لاہور میں 2020 میں سب سے زیادہ 66 ہزار 319 حادثات ہوئے۔صوبائی دارالحکومت میں 2020 میں 268 اموات جبکہ 2019 میں 208 اموات ہوئیں، جبکہ27733 شدید زخمی افراد کو صرف لاہور میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئی۔
، صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 2 سالوں میں 470 افراد حادثات میں ہلاک ہوئے، ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیرکا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری، اساتذہ اور والدین کی تربیت اور ذمہ داری کے احساس سے حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ہم سب کو مل کے بھرپور جدو جہد کرنا ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی طیارہ حادثہ، پائلٹس کے جعلی لائسنس اور سرکاری اعلانات