وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہزارہ برادری کے مطالبات وزیر اعظم کو پیش کردیئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہزارہ برادری کے مطالبات وزیر اعظم کو پیش کردیئے
وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہزارہ برادری کے مطالبات وزیر اعظم کو پیش کردیئے

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہزارہ برادری کے مطالبات وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھ دیئے، واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید گزشتہ روز کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے لواحقین سے مذاکرات کے لئے کوئٹہ گئے تھے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے بریفنگ میں بتایا کہ مظاہرین کے 8 میں سے 7 مطالبات تسلیم کررہے ہیں، بلوچستان اسمبلی کے استعفوں کا ہم سے تعلق نہیں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مچھ میں ملوث مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ مچھ کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کوسانحہ مچھ اور ہزارہ برادری سے مذاکرات پربریفنگ دی۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے،جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تھا۔

واقعے کے خلاف ہزارہ برادری کے افرادکا مغربی بائی پاس پر میتوں سمیت دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آکر ہمارے تحفظات دور کریں۔

مزید پڑھیں: ضرورت پڑی توپاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

Related Posts