کشمیری حریت پسندوں کو سلام جنہیں کوئی ظلم جدوجہدِ آزادی سے ہٹا نہ سکا۔شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

'Bhang policy' will be ready by Dec: Faraz

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کشمیری حریت پسندوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہیں کوئی ظلم جدوجہدِ آزادی سے ہٹا نہ سکا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِا طلاعات شبلی فراز نے کہا کہ حق خودارادیت انسان کا بنیادی پیدائشی اور عالمی قانونی حق ہے۔یہ انسانی عظمت ووقار کےتقاضوں کاایک لازمی جزو ہے۔اسکی نفی انسانی آزادی،قدروں اوراصولوں کاانکار ہے۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ کشمیری حریت پسندوں کوسلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہیں کوئی جبروظلم اس جائز،بنیادی جمہوری حق کےحصول کی جدوجہدسے ہٹانہ سکا، جبکہ آج کا دن اقوامِ متحدہ کو یاد دلاتا ہے کہ سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949ء کو ایک قرارداد منظور کی تھی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سیکورٹی کونسل کی5جنوری 1949ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے مستقبل کے لیئے حق خودارادیت دینے کی قرارداد پر تاحال عمل نہیں ہوا۔ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم پرخاموشی توڑے۔

شبلی فراز نے مسئلۂ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے وکیل اور سفیر بن کر بہادر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑ رہے ہیں اور بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

کشمیریوں کی طرف سے منائے جانے والے یومِ حق خود ارادیت کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ 7 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، وزیراعظم 

Related Posts