عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM reminds UN for granting Kashmiris right to self-determination

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، اقوام متحدہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

کشمیریوں کی طرف سے منائے جانے والے حق خود ارادیت کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی ضمانت دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس دن کو اقوام متحدہ اور اس کے ممبر ممالک کے لئے کشمیری عوام کے ساتھ ان کی ادھوری وابستگی کی یاد دلانے کے طور پر مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مداخلت کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیری عوام سے اپنے عہد کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی قبضے کا سامنا کرنے کے باوجود کشمیری عوام کی نسل در نسل اقوام متحدہ کے ذریعہ حق خود ارادیت کے مطالبے پر قائم ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان جدید تاریخ کے ایک انتہائی ظالمانہ ، غیر انسانی اور غیر قانونی قبضے کے ظلم سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں:این آر او نہیں دوں گا،کچھ بھی ہوجائے احتساب کا عمل جاری رہے گا، وزیر اعظم

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ بے گناہ کشمیری مردوں ، خواتین اور بچوں کے خلاف کارروائیاں بند کروائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوایا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے اگست 2019 کے بعد سے کشمیر میں دہشت گردی کی ایک نئی تاریخ کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کی ذمہ داری سے بری نہیں ہوسکتی۔

Related Posts