کین ولیمسن کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 659رنز بنا لیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کین ولیمسن کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 659رنز بنا لیے
کین ولیمسن کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 659رنز بنا لیے

کرائسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلرز دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں بری طرح پٹ گئے، کپتان کین ولیمسن نے ڈبل سنچری بنا لی جبکہ مجموعی طور پر نیوزی لینڈ کا اسکور 659رنز تک پہنچ گیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ہیگلے اوول میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 154 اوورز کھیل کر 599 رنز بنائے جبکہ ان کے 6 کھلاڑی پویلین جا چکے ہیں۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم 297 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ہیگلے اوول میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے 154 اوورز کھیل کر 599 رنز بنائے جبکہ ان کے 6 کھلاڑی پویلین جا چکے ہیں۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم 297 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ 

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تھی جس کے بعد اوپنر ٹام لیتھم نے 33 رنز بنائے، ٹام بنڈل نے 16 جبکہ راس ٹیلر نے 12 رنز بنائے۔ ہنری نکولس نے 157 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسکور کارڈ کا جائزہ لیا جائے تو کپتان کین ولیمسن بیٹنگ لائن اپ میں 238 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے۔ انہیں شان مسعود نے فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ اب تک میچ کے تیسرے سب سے اہم کھلاڑی ڈارل مچل کی سنچری بھی مکمل ہوگئی۔

کپتان کین ولیمسن کے متعدد کیچز قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈرز نے چھوڑ کر انہیں ڈبل سنچری اور اس سے زائد اسکور بنانے کا سنہری موقع فراہم کیا۔ نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 362  رنز کی سبقت حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے اننگز ڈکلیر کردی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم  کے خلاف میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کے دوران ہی میچ پر گرفت مضبوط کر لی، پاکستان کیلئے میچ بچانا گزشتہ روز ہی مشکل ہوگیا تھا۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے دوسرے روز بھی نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز، میچ پر گرفت مضبوط 

 

Related Posts