اسلام آبادمیں میٹرو بس نے نوجوان کو کچل کر ماردیا، گوجر خان میں دو افراد قتل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوستوں نے اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لاش نہر میں پھینک دی
دوستوں نے اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لاش نہر میں پھینک دی

اسلام آباد: گوجر خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق،ایک زخمی، اسلام آباد سٹاک ایکسچینج بلڈنگ کے سامنے میٹرو بس کی ٹکر سے ایک شخص جان سے گیا۔

پہلا وقوعہ شرقی گاؤں جنڈ نجارکے علاقہ کوہل میں پیش آیا جہاں گاؤں کی جنازہ گاہ کی تعمیر میں مصروف نوجوانوں میں معمولی تکرار پر اسدولد قیوم نے اپنے ہی کزن ومحنت کش ساتھی 23 سالہ شہریار حسین ولد افتخار حسین کو پستول سے فائر کر کے موقع پر ہی ہلاک کر دیاجبکہ قریب موجود اہلِ دیہہ نے ملزم کوقابو کر کے پولیس تحویل میں دیدیا۔

قتل کی دوسری واردات صندل روڈوارڈ 14میں مسجد اہلحدیث کے قریب پیش آئی جہاں موہڑہ مستریاں پھروال دولال کے رہائشی محمد قاسم ولد محمد اسحاق نامی نوجوان کو سہیل احمد ولد عبدالخالق نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

فائرنگ سے موسیٰ خان ولد عطا محمد شدید زخمی ہوگیا، ملزم سہیل کوفرار سے قبل ہی پکڑ لیا گیا اور ملزم کی دھنائی کرنے کے بعد گوجرخان پولیس کے حوالے کر دیاگیا،مقتول قاسم مدینہ مارکیٹ میں والد کی کپڑے کی دکان پرکام کرتا تھا۔10روز میں محمد قاسم اور اسکی بہن کی شادیاں طے تھیں ۔

اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ کے سامنے میٹرو بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں  بحق ہوگیا، پولیس نے لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: اسامہ ستی کے قتل کیخلاف طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹی کا مظاہرہ

پولیس کے مطابق متوفی سڑک عبور کرنے کے لئے میٹرو ٹریک کی سیفٹی فینسی سے کودا اوربس سے ٹکرا گیا۔ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، تھانہ کوہسار پولیس نے ڈرائیور کو میٹرو بس اسٹیشن سے گرفتار کرلیاہے۔

Related Posts