پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون تباہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون تباہ کردیا
پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون تباہ کردیا

راولپنڈی: پاکستان کی مسلح افواج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون تباہ کردیا۔نئے سال 2021ء کے دو روز کے دوران بھارت کے دو ڈرونز تباہ کئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چکوٹھی سیکٹر کے مقام پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر 500 میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔

میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2021ء کو بھی بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا تھا، یہ بھارتی ڈرون پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مقام نوشہری پر مار گرایا تھا۔

یاد رہے کہ 30 دسمبر 2020ء کو بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔

بدھ کی رات آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے ہاٹ سپرنگ سیکٹر میں انڈیا کے جاسوس ڈرون کو نشانہ بنایا۔ انڈیا کا جاسوس ڈرون پاکستان کی حدود میں 100 میٹر تک اندر آگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے سال 2020 کے دوران فضائی حدود کی خلاف ورزی پر انڈیا کے 16 ڈرونز مار گرائے۔بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون پاک فوج نے تباہ کردیا، رواں برس تعداد 16 ہو گئی

Related Posts