پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 184 نئے کیسز رپورٹ، 82 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 184 نئے کیسز رپورٹ، 82 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 184 نئے کیسز رپورٹ، 82 مزید شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 2 ہزار 184 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 84 ہزار 362 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 ہزار 258 افراد انتقال کرگئے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 جبکہ صوبہ سندھ میں 22 افراد انتقال کر گئے۔ 

ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 130 ہو گئی جبکہ اب تک صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 974 ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 43 لاکھ  افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 18 لاکھ 35 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 8 کروڑ 43 لاکھ 75 ہزارافراد متاثر ہوئے جبکہ 18 لاکھ 35 ہزار221افراد انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا سے 8 کروڑ 43 لاکھ افراد متاثر، 18 لاکھ 35ہزار ہلاک

Related Posts