نیوزی لینڈ کا واحد سفید کیوی دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کا واحد سفید کیوی دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا
نیوزی لینڈ کا واحد سفید کیوی دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا

ویلنگٹن:9سال پہلے نیوز لینڈ میں دوران نگہداشت پیدا ہونے والا سفید کیوی سرجری کی ناکامی کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ جس پر لوگوں کی عوام کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

مئی 2011 میں جنم لینے والی سفید مادہ کیوی کو ’منکورا‘ (یعنی بلند رتبہ) کا نام دیا گیا۔ اس کی پیدائش دارالحکومت ویلنگٹن سے 125 کلومیٹر دور پیوکاہا وائلڈ لائف مرکز میں ہوئی تھی۔

نایاب جینیاتی کیفیت کی وجہ سے منکورا مکمل طور پر سفید تھی۔ اس کی پیدائش کو مقامی قبائل نے خوش بختی کی علامت جانتے ہوئے خوشیاں منائی تھیں۔اس پر بچوں کے ایک مصنف جوئے کاؤلی نے منکورہ نامی ایک کتاب بھی لکھی تھی اور اس پر کئی کارٹون اور کھلونے بھی بنائے گئے تھے۔

یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے اس کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مسلسل دس برس تک یہ سفید کیوی خبروں میں رہی اور اس کا خاص خیال رکھا جاتا رہا۔ دسمبر کے اوائل میں اس نے کھانا پینا چھوڑدیا اور اس کا وزن تیزی سے گرنے لگا تھا۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ منکورا نے ایک انڈہ دیا ہے جو نامکمل تھا۔ اس کے بعد ماہرین کی تشویش بڑھی اور پورے ملک سے پرندوں کے بہترین ماہرین طلب کئے گئے۔

اس کے بعد ایک اور انڈہ دیکھا گیا جسے نکالنے کے لیے سرجری کی گئی اور ہزار کوشش کے باوجود آپریشن ناکام ہوگیا۔ نیوزی لینڈ میں جانوروں کے تحفظ کے ماہرین کے مطابق اب دنیا میں صرف 68 ہزار کیوی ہی باقی بچے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر سال ان کی 2 فیصد آبادی گھٹ رہی جن میں وہ کتے، بلیوں اور جنگلی جانوروں کا شکار بن جاتے ہیں۔ یہ اموات جنگلات اور فطری ماحول میں ہوتی ہیں اسی وجہ سے کیوی کی بڑی تعداد کو باقاعدہ ایک حصار میں رکھ کر ان کا خیال رکھا جاتا ہے۔تاکہ ان کی نسل برقرار رہے۔

Related Posts