15 پر بوگس فون کالز، شہریوں نے مددگار پولیس کو تفریح کا ذریعہ بنالیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

thousands of Bogus phone calls record on 15

کراچی: مددگار پولیس شہریوں کی غیر سنجیدگی کے سبب مشکلات سے دوچار، 15پربوگس فون کالز کی وجہ سےپولیس کو فرائض کی ادائیگی میں پریشانی کا سامنا۔

رواںسال مددگا رپولیس کو 793868 پرینک کالزکی گئیں، ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے 30 دسمبرسال 2020 میں 3,494,133  کالز موصول ہوئیں جن میں سے793,868 کالز پرینک / بوگس ثابت ہوئیں جبکہ 2,700,265 شکایات پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے مددگار 15 پولیس نے 474 ملزمان جن میں اسٹریٹ کریمنلز،ڈکیت، اغواء کاراور چور شامل تھے کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کے حوالہ کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے 127 پسٹلز،138 موٹر سائیکلز، 26 کاریں، 65 موبائل فونز، 78550 روپے کیش گھڑیاں، زیورات اور دیگر قیمتی سامان بر آمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:حکومت کا نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ اور ریسنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پولیس مددگار 15 سال 2020 میں بھی ماضی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جرائم کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ ڈٹی رہی ۔

ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمدکے مطابق مددگار 15 کی افرادی قوت اور انتظامی تبدیلیوں کے بعد مددگار 15 جسکا کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ریسپانس ٹائم 30-40 تھا اب محدود ہو کر 07-10 منٹ ہو گیاہے۔

Related Posts