دورہ جنوبی افریقہ کیلئے 17 رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان، کمان جویریہ خان کے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Women’s squad for South Africa tour announced

کراچی:ویمنز سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے 17رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے،بسمہ معروف کی عدم دستیابی کے باعث قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت جویریہ خان کے سپرد کی گئی ہے۔

عروج ممتاز کی سربراہی میں قائم کردہ سلیکشن کمیٹی نے بائیس سے یکم نومبر تک راولپنڈی میں جاری رہنے والی نیشنل ٹرائنگولر چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کراچی میں لگائے گئے ہائی پرفارمنس کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے بعد 17خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی۔

تین رکنی سلیکشن کمیٹی کی دیگر دو اراکین میں مرینہ اقبال اور اسماویہ اقبال شامل ہیں،اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق عائشہ ظفر، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان اور نشرہ سندھو کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے.

ناہیدہ خان نے نیشنل ٹرائنگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں 51 کی اوسط سے سب سے زیادہ 154 رنز بنائے تھے، پی سی بی ڈائنامائٹس کی عائشہ ظفر نے ٹورنامنٹ میں 111 رنز بنائے تھے. وہ ایونٹ کی چوتھی بہترین بیٹر قرار پائیں۔

آل راؤنڈر کائنات امتیاز کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، انہوں نے چار میچوں میں 111 رنز اور تین وکٹیں حاصل کی تھیں، نشرہ سندھو نے چیمپئن شپ میں 25 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ ایونٹ کی جوائنٹ لیڈنگ وکٹ ٹیکر رہی تھیں۔

مزید پڑھیں:قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون، فائنل میں دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا مدمقابل

بیس جنوری کو ڈربن میں شیڈول سیریز کا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کوویڈ 19 کے باعث دس ماہ بعد انٹرنیشنل میدان میں واپسی کا سبب بنے گا۔

23جنوری کو اسی گراؤنڈ پر دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم پیٹرزمیرٹزبرگ روانہ ہوجائے گی جہاں وہ چھبیس جنوری کو میزبان ٹیم کے خلاف تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور پھر پہلے دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گے، یہ دونوں ٹی ٹونٹی میچز 29 اور 31 جنوری کو کھیلے جائیں گے،تین فروری کو شیڈول آخری ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم ایک بار پھر ڈربن پہنچے گی۔

Related Posts