اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اے لیول کے طلباء داخلے کیلئے آئی بی سی سی سے اسناد حاصل کرسکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے لیول کے طلباء کے نام اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میں نے آئی بی سی سی کو اے لیول کے طلباء کیلئے پروویژنل ایکویویلنس سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یہ سرٹیفیکیٹس (اسناد) گزشتہ امتحانی نتائج کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے تاکہ اے لیول کے طلباء میڈیکل اور دیگر پروفیشنل کالجز میں داخلے کیلئے درخواست دے سکیں۔
وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین) کو اسناد جاری کرنے کیلئے درخواستیں طلباء خود آئی بی سی سی آفسز میں حاضر ہو کر یا پھر ٹی سی ایس کے ذریعے بھی دے سکتے ہیں۔
To all A level students. I have asked IBCC to issue provisional equivalence certificates based on previous exam results before Jan 19 so that they can apply for admission to medical and professional colleges. Applications can be made through TCS or personally to IBCC offices
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) December 30, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ملک کیلئے ضروری نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2021ء پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر11 روز قبل اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ ہماری وزارت نے ملک بھر کیلئے واحد نصاب رائج کرنے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے، تاہم ملک کیلئے ایک رسمی ایجوکیشن پالیسی بھی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں نیشنل ایجوکیشن پالیسی پر کام شروع کردیا گیا ہے۔شفقت محمود