کاروبار میں تیزی،اسٹاک ایکسچینج میں 164 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر 3 پیسے مہنگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Business boom, stock exchange rises 164 points

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ، اسٹاک ایکسچینج میں 164 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث اسٹاک ایکس چینج میں 164 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 43 ہزار 838 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 160 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز بھی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 257.51 پوائنٹس بڑھ گیا۔

پاکستان میں معاشی حوالوں سے بہتری کی خبریں آنے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، پہلے کاروباری روزکے دوران کاروبار کا آغاز ہی بہترین انداز میں ہوا۔ صبح دس بجے تک انڈیکس 214.32 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 43760.67 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور کاروبار کا اختتام 257.51 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 43674.28 پوائنٹس پر ہوا۔

Related Posts