کراچی میں 28 اور 29 دسمبر کی درمیانی شب سرد ترین رات رہی۔محکمۂ موسمیات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب یعنی 28 اور 29 دسمبر کی درمیانی رات رواں برس 2020ء کی سرد ترین ثابت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب کم سے کم درجۂ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو سال کا کم ترین درجۂ حرارت ہے جو اِس سے پہلے رواں برس کراچی میں کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا۔

محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج بھی کم سے کم درجۂ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

ہوا میں نمی کا تناسب محکمۂ موسمیات کے مطابق 39 فیصد ہے جبکہ گزشتہ دنوں کی تیز ہوائیں تھم گئیں، شہرِ قائد میں آج شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پیشگوئی کے مطابق کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شہرِ قائد میں 10 سے 12 کلومیٹر کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔

شہرِ قائد میں گزشتہ روز یخ بستہ ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں ہونے والے اضافے میں آئندہ چند روز میں مزید شدت متوقع ہے۔ کراچی کا موجودہ درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو دن کے وقت نارمل ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔محکمۂ موسمیات

Related Posts