جوہر چورنگی کے قریب دھماکہ، 3افراد شدید زخمی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چمن: شہید ساجد خان مہمند روڈ پر زوردار دھماکا،5 افرادجاں بحق
چمن: شہید ساجد خان مہمند روڈ پر زوردار دھماکا،5 افرادجاں بحق

کراچی: جوہر چورنگی کے قریب رکشے میں لگے سی این جی سلنڈر میں دھماکے کے نتیجے میں 3افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ رکشے میں لگے سی این جی سلنڈر میں ہوا ہے، جس سے غباروں میں گیس بھرنے کا کام لیا جارہا تھا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ارد گرد میں افرا تفری پھیل گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں اس قسم کے سلنڈر بلاسٹ آئے روز کا معمول بن گئے ہیں، جبکہ اس حوالے سے کوئی روک ٹوک نہیں ہے، ان سلنڈر دھماکوں کے نتیجے میں متعدد شہری اپنی قیمتی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی پورٹ پر بحری جہاز میں آگ لگ گئی، بھاری نقصان کا اندیشہ

Related Posts