لاڑکانہ میں محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب اپوزیشن کے سیاسی اجتماع میں تبدیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Opposition leaders gather in Larkana for Benazir’s death anniversary

لاڑکانہ: 11 جماعتی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما ؤں کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کی تقریب میں شرکت کے بعد برسی کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے اپوزیشن کی مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کا استقبال کیا،ن لیگ کے وفد میں مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر ، پرویز رشید ، مریم اورنگزیب ، محمد زبیر ، مفتاح اسماعیل ، اور شاہ محمد شاہ شامل تھے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے خود سیاسی اجتماع میں شرکت سے معذرت کرلی لیکن جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنماؤں کا پانچ رکنی وفد اپنی نمائندگی کے لئے بھیجا ۔پی ڈیم ایم کی ممبر جماعتوں کے قائد اس وقت جلسے کے مقام پر اسٹیج پر موجود ہیں ۔

محمود خان اچکزئی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کا اجتماع ایک خاص معنی رکھتا ہے کیونکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں جنہیں اسٹیبلشمنٹ نے ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کیا انہوں نے آپس میں ہاتھ ملایا ہے۔

مزید پڑھیں:این آر او دیناعمران خان کی حیثیت نہیں، لانے والوں کو پیچھے ہٹنا ہوگا، مریم نواز

اس سے قبل آج پی ڈی ایم قائدین بشمول بلاول بھٹو، مریم نواز ،محمود اچکزئی اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی-ایم) کے صدر سردار اختر مینگل نے نوڈیرو ہاؤس میں لنچ کیا۔

کھانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر یہاں آئی ہوں۔ مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے مزید کہا کہ ان کی برسی میں شرکت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

Related Posts