اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان آج چکوال میں 15 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیرِ اعظم عمران خان چکوال کا دورہ کریں گے جہاں 500 بیڈز کے ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔ ہسپتال کی تعمیر عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں صحت کی بہتر سہولیات مہیا کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔
دورۂ چکوال کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان یونیورسٹی آف چکوال اور ناردرن بائی پاس کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یونیورسٹی کی تعمیر تعلیم کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل ہے جبکہ ناردرن بائی پاس کی تعمیر سے شہریوں کو اہم سہولت میسر آئے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیا پاکستان عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان چکوال میں 15 ارب سے زائد کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جبکہ تمام شہروں کی یکساں ترقی تحریکِ انصاف حکومت کے منشور کا حصہ ہے۔
*عوامی خدمت، ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نیا پاکستان*
وزیراعظم عمران خان آج چکوال میں 500بیڈز کےہسپتال، یونیورسٹی آف چکوال اور ناردرن بائی پاس سمیت 15ارب سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے!
تمام شہروں کی یکساں ترقی تحریک انصاف حکومت کے منشور کاحصہ ہے۔— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 26, 2020
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی کے شو بازوں کے برعکس وزیرِ اعلیٰ پنجاب حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جس کا ثبوت کسی مخصوص شہر نہیں بلکہ صوبے بھر میں مساوی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کے عوام بزدار حکومت کی انتھک محنت کے ثمرات ترقی و خوشحالی کی صورت میں پا رہے ہیں۔
ماضی کے شوبازوں کے برعکس وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جسکا ثبوت کسی مخصوص شہر نہیں بلکہ صوبہ بھر میں مساوی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبے ہیں۔ پنجاب کے عوام بزدار حکومت کی انتھک محنت کے ثمرات ترقی و خوشحالی کی صورت میں پارہے ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 26, 2020
دوسری جانب دورۂ چکوال کے حوالے سے تحریکِ انصاف کی وفاقی پارلیمانی سیکریٹری و رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج چکوال میں پہلے لاء کالج کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ وزیرِ اعظم چکوال میں سینٹر آف ایکسیلینس اسکول کے افتتاح سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج چکوال میں پہلے لاء کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے- وزیراعظم چکوال میں سینٹر آف ایکسی لینس اسکول کا افتتاح بھی کریں گے- وزیراعظم چکوال میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے- انشااللہ
— Dr. Nausheen Hamid (@DrNausheenPTI) December 26, 2020
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا اپوزیشن کے استعفے فوری منظور کرانے کا فیصلہ