تونس سٹی:تونس کی ساحلی حدود میں افریقی تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 20افرادہلاک اور20لاپتہ ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تونس کے ایک سکیورٹی عہدے دارنے بتایاکہ افریقی تارکینِ وطن کی کشتی بحرِ متوسط سے اطالوی جزیرے لیپمڈوسا میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران میں لہروں کی نذر ہوگئی۔
ساحلی محافظوں نے پانچ افراد کو بچا لیا ہے اور باقی 20 افراد کی تلاش کی جاری ہے۔تونس کا ساحلی شہر صفاقس یورپ میں داخل ہونے کے خواہاں افریقی تارکینِ وطن کی روانگی کا بڑا مقام بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ غربت کا شکار براعظم افریقہ اور مشرقِ اوسط سے لوگ بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے استعمال کرکے یورپ کا رخ کرتے ہیں اور ان میں سے بہت سے افراد اس طرح کے حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔
تونسی سکیورٹی افسر کے مطابق تارکین وطن کی کشتی صفاقس سے چھے میل دور سمندر میں ڈوبی ہے۔ڈوبنے والے بیس افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں اور پانچ کو بچا لیا گیا ہے۔ان تمام کا تعلق سب صحارا افریقا سے ہے۔اس کشتی پر کل 45 افراد سوار تھے۔باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔