کراچی سے 2 روز میں تجاوزات نہ ہٹانے پر افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔غلام نبی میمن

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

کراچی: ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ اگر کراچی سے 2 روز میں تجاوزات نہ ہٹائے گئے تو پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کراچی پولیس کی دوڑیں لگادیں ، صرف 2 دن میں شہر کی تمام سڑکوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔اگر تجاوزات نظر آئیں تو افسران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن نے اس حوالے سےلیٹر جاری کیا ہے جس میں تمام ڈسٹرکٹ کے ایس ایس پیز، ۔ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،  ایس او ڈی ایس پیز، ٹریفک اور ایچ ایمز تھانہ جات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں قائم سڑکوں پر سروس روڈ پر اور فٹ پاتھ پر قائم ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

دو دن کے بعد ایڈیشنل آئی جی پی کراچی شہر کادورہ کریں گے۔ اگر کسی علاقے میں ایسی کوئی ناجائز تجاوزات پائی گئی تو متعلقہ  افسران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مذکورہ احکامات کے بعد کراچی پولیس میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے بلدیاتی اداروں کے محکمۂ انسداد تجاوزات سے مدد طلب کر لیہے تاکہ اپنے اپنے علاقوں کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات جلد ہٹا دی جائیں۔ واضح رہے کہ اے آئی جی پی غلام نبی میمن اپنے احکامات اور قانون پر عمل درآمد کرانے میں ماہر ہیں اور کسی صورت رعایت یا بہانے برداشت نہیں کرتے ۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شہریوں کا اپنی مدد آپ کے تحت تجاوزات ہٹاؤ مہم کا آغاز 

Related Posts