مریخ پر زندگی کی تلاش کیلئے خلائی جہاز کے سرخ سیارے پر اترنے کا ٹریلر جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریخ پر زندگی کی تلاش کیلئے خلائی جہاز کے سرخ سیارے پر اترنے کا ٹریلر جاری
مریخ پر زندگی کی تلاش کیلئے خلائی جہاز کے سرخ سیارے پر اترنے کا ٹریلر جاری

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ (ناسا) سرخ سیارے یعنی مریخ پر زندگی کی تلاش میں مگن ہے جس کے دوران ایک نئی اینی میشن جاری کی گئی ہے جسے مریخ پر اترنے کا 1 منٹ دورانیے کا ٹریلر قرار دیا جاسکتا ہے۔

خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا)  نے پریزروینس نامی ایک مشن حال ہی میں شروع کیا جو رواں برس جولائی کے دوران سرخ سیارے کی طرف روانہ کیا گیا جو مریخ سے مٹی اور پتھر لے کر زمین پر واپس آئے گا۔

دراصل مریخ پر برف کی صورت میں پانی ملنے کی خبریں زیرِ گردش رہتی ہیں اور ماہرین کو بہت امید ہے کہ مریخ پر آنے والے کچھ برسوں میں انسانی بستیاں بھی بسائی جاسکتی ہیں جس سے قبل مریخ کی مٹی اور پتھروں کا مشاہدہ قریب سے کیا جانا ضروری ہے۔

کرسمس کی آمد سے 4 روز قبل یعنی 21 دسمبر کے روز ناسا نے صرف 1 منٹ کی اینی میشن جاری کی جس میں پریزروینس مشن کو مارس پر 18 فروری 2021ء کے روز اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں علمِ فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں کو بے حد دلچسپی ہوسکتی ہے۔

 

مریخ پر آئندہ برس کے دوسرے ماہ اترنے والے خلائی مشن کا مقصد مریخ میں پرانے آرگینک کمپاؤنڈز اور عناصر کو تلاش کرنا ہے تاکہ مریخ پر پہلے سے موجود زندگی کے آثار تلاش کیے جاسکیں۔

سرخ سیارہ مٹی کے تیز و تند طوفانوں اور عجیب و غریب فضا کے ساتھ ساتھ ہوا کے پریشان کن دباؤ کے حوالے سے بھی مشہور ہے جبکہ مریخ پر انسانوں کو بھیجنے سے قبل یہ مطالعہ بعض اہم ترین نکات سے پردہ اٹھانے کا سبب بن سکتا ہے۔

پہلی بار پریزروینس کے ذریعے ایک ہیلی کاپٹر کو بھی مریخ پر بھیجا گیا ہے ناسا کے مطابق جدید ترین آلات سے لیس پریزروینس روور مریخ پر انسانی بقاء کے امکانات پر غور کیلئے ماہرین کو سیمپلز فراہم کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مریخ کی طرف سفر کل شروع ہوگا، آپ بھی آسکتے ہیں۔ ناسا کا پیغام

Related Posts