مزارِ قائد پر بانئ پاکستان کے یومِ پیدائش کے موقعے پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مزارِ قائد پر بانئ پاکستان کے یومِ پیدائش کے موقعے پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب
مزارِ قائد پر بانئ پاکستان کے یومِ پیدائش کے موقعے پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب

کراچی: مزارِ قائد پر بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 144ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب آج منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گارڈز تبدیلی کی تقریب میں پاکستان اکیڈمی کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ قائد کی سیکیورٹی کی ڈیوٹی سرانجام دینے کیلئے اپنے فرائض سنبھالے جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی تھے۔

کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی  میجر جنرل عمر احمد بخاری کے ساتھ ساتھ تقریب میں پاکستان کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت اور عوام الناس بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ میجر جنرل عمر بخاری نے مزارِ قائد پر سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔

مہمانِ خصوصی میجر جنرل عمر بخاری نے مزارِ قائد پر پھول چڑھائے اور گیسٹ بک میں اپنے تاثرات قلمبند کیے  جبکہ مزارِ قائد پر بابائے قوم کے یومِ پیدائش کے موقعے پر آج بے شمار نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے حاضری دی اور بانئ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

یاد رہے کہ بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 144واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے جبکہ قائدِ اعظم نے دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر وطنِ عزیز پاکستان کے قیام کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا۔

قائدِ اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ہندو اکثریت اور انگریز سامراج جیسی دو طاقتوں کو ٹکر دے کر علیحدہ وطن حاصل کیا جبکہ قائدِ اعظم 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

Related Posts