نیو ایئر نائٹ،فائرنگ کرنے والے ہوشیار، اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو ایئر نائٹ،فائرنگ کرنے والے ہوشیار، براہ راست فائرنگ کا مقدمہ درج ہوگا
نیو ایئر نائٹ،فائرنگ کرنے والے ہوشیار، براہ راست فائرنگ کا مقدمہ درج ہوگا

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اب جو بھی نئے سال کی رات کو ہوائی فائرنگ کرے گا اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگااورتصور یہ کیا جائے گا کہ شہری نے ہوائی نہیں بلکہ براہ راست فائرنگ کی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس شخص کی گولی سے اگر کوئی کراچی کا شہری زخمی ہوا تو مقدمے میں وہ نامزد ہوگا،غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے لفظ ہوائی فائرنگ میں سے ہوائی نکال دیاہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ یہ ہمارا دو ٹوک فیصلہ ہے 25 دسمبر اور نئے سال کے موقع پر سخت سیکورٹی اقدامات ہونگے،ایڈشنل آئی جی نے کراچی کے شہریوں کو وارننگ دی کہ شہری قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔

پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ سے ہر سال 20 سے 30 زائد افراد زخمی ہوتے ہیں، سال 2017 میں معصوم سبحان جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوئے، سال 2018 ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 19 افراد زخمی ہوئے۔

جبکہ سال 2019 میں بھی ہوائی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے، سال 2020 ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی اور خاتون سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔

Related Posts