ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں بڑھنے لگیں، مزید 111لقمہ اجل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona in pakistan

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث ملک میں مزید 111 افراد جاں بحق ہوگئے، 20 گھنٹوں میں مزید 2ہزار 256 نئے مریض سامنے آگئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 111 اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی، ملک بھر میں کورونا سے متاثر 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض صحت یاب ہوئے۔

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 256 کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 38 ہزار 268 ہوگئی،24 گھنٹے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح6اعشاریہ صفررہی۔

پنجاب ایک لاکھ 33 ہزار 874، سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 407 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 56 ہزار 160، بلوچستان میں 18 ہزار 5 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 36 ہزار 721، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: کورونا وباء براعظم انٹارٹیکا تک پہنچ گئی،36 افراد میں وائرس کی تصدیق

آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 65 ہوگئی، ملک بھر میں 64 لاکھ 28 ہزار 240 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 24گھنٹوں میں مزید21 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔

Related Posts