گزشتہ روز نیو کراچی فیکٹری دھماکے میں بارودی مواد استعمال ہونے کا انکشاف، تحقیقات شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چمن: شہید ساجد خان مہمند روڈ پر زوردار دھماکا،5 افرادجاں بحق
چمن: شہید ساجد خان مہمند روڈ پر زوردار دھماکا،5 افرادجاں بحق

کراچی: گزشتہ روز نیو کراچی فیکٹری دھماکے میں بارودی مواد استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں بارودی مواد استعمال کیا گیا، تاہم دھماکے کی نوعیت کا فیصلہ حتمی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی صاحب ویسٹ کی سربراہی میں ایس ایس پی صاحب سینٹرل،ایس پی گلبرگ، ایس پی لیاقت آباد اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں صبا سینما کے قریب تباہ ہونے والی فیکٹری کا دورہ بھی کیا۔

فیکٹری میں دھماکہ کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر ایکسپرٹس معلومات بھی لی گئی ہیں، تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے سے قبل کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ آیا بارودی مواد استعمال ہوا ہے کہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیو کراچی کی فیکٹری میں ہونے والے بوائلر دھماکے کے نتیجے میں اب 10افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں: نیو کراچی کی فیکٹری میں بوائلر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد10ہوگئی

Related Posts