دنیا بھر میں 7 کروڑ 83 لاکھ افراد کورونا کا شکار، ہلاکتیں 17 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Worldwide coronavirus cases cross 108 million

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، 7 کروڑ 83 لاکھ 61 ہزار 223 افراد کورونا کا شکار ،ہلاکتوں کی تعداد 17 لاکھ 23 ہزار 783 ہوگئی۔

دنیا بھر میں 7 کروڑ 83 لاکھ 61 ہزار 223 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17 لاکھ 23 ہزار 783 ہوگئی، دنیا بھر میں 5 کروڑ 51 لاکھ 22 ہزار 124 مریض صحت یاب ہوئے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ45 لاکھ 91ہزار959 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 13 لاکھ 9 ہزار94 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں جبکہ ارجنٹینا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا ملک میں مزید 84 زندگیاں نگل گیا،2142 نئے مریض رپورٹ

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگیا،24 گھنٹے کے دوران موذی وباء سے 84 اموات اور 2142 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

کورونا سے متاثر 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب ایک لاکھ 33 ہزار 179، سندھ میں 2 لاکھ 6 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 55 ہزار 811، بلوچستان میں 17 ہزار 980 کیس رپورٹ ہوئے۔

Related Posts