پاکستان ریلوے نے سندھ کے مختلف شہروں میں مہران ایکسپریس بحال کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ریلوے نے سندھ کے مختلف شہروں میں مہران ایکسپریس بحال کردی
پاکستان ریلوے نے سندھ کے مختلف شہروں میں مہران ایکسپریس بحال کردی

کراچی: پاکستان ریلوے نے صوبہ سندھ کے مختلف شہروں کیلئے مہران ایکسپریس سروس بحال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں کے لیے پاکستان ریلوے نے مہران ایکسپریس کا آپریشن بحال کر دیا۔ کراچی تا میر پور خاص پہلی ٹرین گزشتہ روز روانہ کی گئی ، میر پور خاص کے مسافروں نے خیر مقدم کیا اور  ٹرین میں بڑی تعدا د میں مسافر مختلف علاقوں کیلئے روانہ ہوئے۔

ڈویژنل کمرشل افسر ( ڈی سی او) ناصر نذیر نے مہران ایکسپریس سے متعلق ایم ایم نیوز ٹی وی کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کی کوشش ہے کہ سندھ میں مزید روٹس پر ٹرینیں بحال کی جائیں اور اس سلسلے میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مہران ایکسپریس سندھ  کے مسافروں کو بہتر سفر کی سہولیات فراہم کرنے کی ایک کڑی ہے۔

ڈی سی او ناصر نذیر نے کہا کہ مہران ایکسپریس ٹرین 10بوگیوں پر مشتمل ہے اور اس میں 734 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔مہران ایکسپریس کراچی سٹی اسٹیشن سے روزانہ دوپہر 3 بج کر 55 منٹ پر روانہ ہو کررات ساڑھے 8 بجے میر پور خاص ساڑھے  پہنچے گی یعنی سفر کا دورانیہ ساڑھے 4 گھنٹے ہوگا۔

 میر پور خاص سے مہران ایکسپریس کی روانگی کا وقت صبح 5 بجے ہے  جو دن ساڑھے 9 بجے صبح کراچی سٹی پہنچے گی ۔ میرپورخاص سےکراچی سٹی اور میرپور خاص کے درمیان مہران ایکسپریس8اسٹیشنز پر قیام کرے گی۔ کراچی سٹی اسٹیشن سے روانگی کے بعد مہران ایکسپریس کا اسٹیشن کینٹ، ڈرگ روڈ، لانڈھی، جنگ شاہی، کوٹری، حیدرآباد، ٹندوجام اور ٹنڈو الہ یار اور آخری اسٹیشن میر پور خاص ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران مہران ایکسپریس کو معطل کر دیا گیا تھا جس کے بعد جولائی سے معطل کی گئی دیگر ٹرینوں کی بحالی شروع ہوئی تاہم مہران ایکسریس کو 20 دسمبر سے بحال کیا گیا ہے۔ مہران ایکسریس معطلی سے قبل اسی روٹ پر چلتی تھی۔

مہران ایکسپریس میں تمام بوگیاں اکانومی کلاس پر مشتمل  ہیں تاہم مسافروں کی درخواست پر اس میں ائرکنڈیشنڈ بوگیاں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ مہران ایکپریس کی بحالی کا سندھ بھر کے عوام خصوصاََ ٹنڈو جام ، ٹنڈو الہ یار اور میر پور خاص کے مسافروں نے خیر مقدم کیا ہے۔ مسافروں نے امید ظاہر کی کہ ٹرینوں کی حالت مزید بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

  یہ بھی پڑھیں: صفائی کے نظام میں بہتری کیلئے 500 ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ

Related Posts