کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ چین سے 7 ہزار فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز کراچی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ چین سے 7 ہزار لٹر پانی اور فوم کی گنجائش کے حامل 50 اسٹیٹ آف دی آرٹ فائر ٹینیڈرز اور 2 واٹر باؤزرز روانہ ہو گئے ہیں۔
پیغام میں وزیرِ بحری امور نے کہا کہ واٹر باؤزرز اور فائر ٹینڈرز کو شپ پر لاد کر کر کراچی کیلئے روانہ کردیا گیا۔ شہرِ قائد کیلئے یہ تحفہ بھیجنے پر ہم وزیرِ اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں۔
50 State of the Art Fire Tenders of 7000 liters of water & foam capacity + 2 Water Bowsers loaded on a ship & on their way to KHI.
Thank You PM @ImranKhanPTI for this gift to KHI! pic.twitter.com/kwFHymGoqn— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 20, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کردیا چین سے خریدے گئے فائر ٹینڈرز کراچی روانگی کیلئے تیار ہوئے۔
کراچی پورٹ پہنچائے جانے کیلئے فائر ٹینڈرز چینی پورٹ پر 3 روز قبل تیار ہوئے جنہیں کراچی کیلئے جمعے کے روز روانہ کیا جانا تھا۔
مزید پڑھیں: وعدے کے مطابق فائر ٹینڈرز جمعہ کو کراچی روانگی کیلئے تیار