پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 43740.56پوائنٹس کی سطح پرآ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 43740.56پوائنٹس کی سطح پرآ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 43740.56پوائنٹس کی سطح پرآ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 26.13پوائنٹس کی کمی سے 43740.56پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

تاہم مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت12 ارب44کروڑ13لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 1کروڑ49لاکھ 34ہزار کم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا اور مخصوص کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری تک محدود رہے جس کے باعث اتار چڑھاؤ کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس43958پوائنٹس کی بلند کی سطح پر بھی ریکارڈ کی گیا لیکن بعد ازاں مندی کا رجحان بڑھنے کے باعث انڈیکس 43638پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری بھی آئی۔

مندی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 26.13پوائنٹس کی کمی سے 43740.56پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس25.43پوائنٹس کی کمی سے سے18246.21پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

جب کہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس63.72 پوائنٹس کے اضافے سے30738.36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر405کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے187کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ200میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت80کھرب15ارب84 کروڑ 77لاکھ روپے سے بڑھ کر80کھرب 28 ارب 28کروڑ90لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts