کیویز نے شاہینوں کے پر کاٹ کر پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا پروانہ تھما دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New Zealand beat Pakistan in first T20I

آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے 3 ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو باآسانی شکست دیکر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور پاکستان کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی رہیں۔

50 نز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی تاہم کپتان شاداب خان نے 42، فہیم اشرف نے 31 اور عماد وسیم نے 19 رنز بناکر ٹیم کو سہارا دیا اور قومی ٹیم بمشکل 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز جوڑ پائی۔

اوپنر محمد رضوان 17، اسداللہ شفیق صفر، حیدر علی 3، محمد حفیظ صفر، خوشدل شاہ16، وہاب ریاض 9، رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی 10 اور حارث رؤف بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے 4، اسکاٹ کوگلیجن نے 3، ایش سوڈھی اور بلیئر ٹکنیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے 154 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں باآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،کیویز کی طرف سے ٹم سیفرٹ 57، مارک چیپمین 43 اور گلین فلپس 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ مارٹن گپٹل 6، ڈیون کونوے 5، جیمس نیشم نے 15 اور مچل سینٹنر نے 12 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:میں ہوں ستارہ، پاکستان میں کھیلوں کا پہلا ترانہ جاری

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف 3 اور شاہین شاہ آفریدی 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے، جیکب ڈفی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، سیریز کا دوسرا میچ 20 اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

Related Posts