مولانا طارق جمیل کی طبیعت میں بہتری، تازہ تصویر منظر عام پر آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا طارق جمیل کی طبیعت میں بہتری، تازہ تصویر منظر عام پر آگئی
مولانا طارق جمیل کی طبیعت میں بہتری، تازہ تصویر منظر عام پر آگئی

اسلام آباد: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، مگر ذرائع کے مطابق اب ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے اور ان کی ایک تازہ تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

کورونا میں مبتلا ممتاز عالم دین و مبلغ مولانا طارق جمیل روبہ صحت ہیں اور انہیں معمول کی ادویات دی جارہی ہیں۔مولانا طارق جمیل کورونا کے باعث راولپنڈی کے سی ایم ایچ میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔

مولانا طارق جمیل کا سی ایم ایچ اسپتال میں آج چوتھا روز ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو معمول کی ادویات دی جارہی ہیں ساتھ ہی خوراک اور پھل دیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر اطلاع دی تھی کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آیا، ڈاکٹروں کے مشورے سے اسپتال میں داخل ہوگئے تھے اور اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی مولانا طارق جمیل کی کروناسے جلدصحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مولاناطارق جمیل کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

Related Posts