ملک بھر میں شدید دھند، مختلف شہروں میں موٹر وے اور نیشنل ہائی وے بند

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

motorways closed due to fog in Punjab

اسلام آباد:  پاکستان بھر میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہوگئی جبک مختلف شہرں میں موٹر وے اور نیشنل ہائی وے بعض مقامات پر بند کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موٹر ویز اور ہائی ویز پر شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ چوہنگ، مراکہ، مانگا منڈی، پھول نگر اور جمبر کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 لاہور سے سمندری تک بند کردی گئی۔

شدید دھند اور حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم 2 بھی شیخوپورہ کے مقام پر بند کر دی گئی۔ نیشنل ہائی وے این 5 پر بھی شدید دھند ہے۔ دھند کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہوئی جبکہ لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے عبدالحکیم کے مقام تک بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز بھی دھند نے ڈیرے ڈال دئیے  جبکہ قومی شاہراہ بھی دھند کے باعث کئی مقامات پر بند رہی۔ حدِ نگاہ 30 سے 150 میٹر تک تھی جس کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ گیا۔

مزید پڑھیں: شدید دھند کے باعث لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے عبدالحکیم تک بند

Related Posts