اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد حالات بدل چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ 16 دسمبر ہمیں ایک ایسے دشمن کی یاد دِلاتا ہے جو ہمیشہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کرتا رہتا ہے۔
پیغام میں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول ہو یا سانحۂ مشرقی پاکستان، بھارت ہمارے خلاف سازشوں میں ملوث رہا لیکن عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد حالات تبدیل ہوئے اور اب ہم دشمن کے خلاف متحد ہیں۔
16 دسمبر ہمیں ایک ایسے دشمن کی یاد دلاتا ہے جو ہمیشہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کرتا رہتا ہے۔ #APSMartyrsDay ہو یا سانحہ مشرقی پاکستان، بھارت ہمارے خلاف سازشوں میں ملوث رہا۔ لیکنImranKhanPTI کے اقتدار سنبھالنے کے بعد حالات بدل چکے ہیں. اب ہم دشمن کے خلاف متحد کھڑے ہیں
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) December 16, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے مشکل وقت میں قوم کو ایک کیا،اپویشن کے پاس کوئی بات نہیں، صرف این آر او چاہئے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغا م میں شہباز گل نے کہا کہ محمود اچکزئی نے پنجاب میں جاکر پنجابیوں کو زخم دیا جبکہ پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے پشتونوں کیلئے غلط الفاظ استعمال کیے۔
مزید پڑھیں: سانحہ اے پی ایس نے مشکل وقت میں قوم کو ایک کیا،شہباز گل