محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس کا آخری سورج گرہن آج ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کے بعد شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ رواں سال کا آخری سورج گرہن آج ہونے والا ہے جو شام 6 بج کر 34 منٹ پر شروع ہوجائے گا۔
پیشگوئی کے مطابق سورج گرہن شام کے وقت سے شروع ہو کر رات 11 بج کر 53 منٹ پر ختم ہوگا جو جنوبی افریقہ اور جنوبی امریکا کے بیشتر ممالک میں نظر آئے گا۔
بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند اور قطب جنوبی میں بھی سورج گرہن دیکھا جاسکے گا، تاہم پاکستان میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل ماہرینِ فلکیات نے پیش گوئی کی تھی کہ جون میں چاند گرہن اور سورج گرہن دونوں کا نظارہ کیا جاسکے گا جبکہ یہ نادرونایاب نظارہ 5 اور 6 جون کی درمیانی شب دُنیا بھر میں شروع ہوجائے گا۔
چاند گرہن کے دوران چاندنی دھیمی پڑ جائے گی جبکہ سورج گرہن کے دوران سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا۔ 5 اور 6 جون کی درمیانی شب چاند گرہن ہوگا جبکہ 21 جون کو معمول کے مطابق سورج گرہن ہوگا۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں چاند اور سورج گرہن دونوں ہوں گے۔ماہرینِ فلکیات