اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے معروف عالمِ دین اور مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں کورونا وائرس سے مولانا طارق جمیل کی تیزی سے اور مکمل صحتیابی کیلئے دُعا گو ہوں۔
Praying for Maulana Tariq Jamil's speedy and full recovery from Covid 19.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 14, 2020
بعد ازاں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی مولانا طارق جمیل کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا فرمائے۔
Lots of prayers ???? for Maulana Tariq Jameel sb for his quick recovery. ALLAH sehat aata farmay. Ameen pic.twitter.com/6EHdf6wHZy
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) December 14, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا، جس کا نتیجہ مثبت آیا۔
طبیعت کی ناسازی کے باعث مولانا طارق جمیل کو گزشتہ روز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے عوام کو اپنی بیماری سے آگاہ کیا۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ گزشتہ کچھ روز سے طبیعت ناساز تھی جس کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا۔ ڈاکٹروں کے مشورے سے ہسپتال داخل ہوگیا ہوں۔ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
السلام علیکم ورحمة الله
گذشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے ،
اطبّاء کے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔#tariqjamil— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 13, 2020
مزید پڑھیں: کورونا کے باعث مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز،اسپتال منتقل