اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ناجائز دولت کے حوالے سے امریکاکے نومنتخب صدرجو بائیڈن کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو ان کے کرپٹ اشرافیہ غربت سے دوچار کررہے ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان کے مشترکہ خارجہ پالیسی مضمون کے مطابق منتخب امریکی صدر اور ان کے اعلیٰ مشیروں نے غیر قانونی رقم کے خلاف جنگ کو اپنی ابتدائی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔
بائیڈن نے نائب صدر کی حیثیت سے سابق امریکی صدر باراک اوباما انتظامیہ کی بدعنوانی کے خلاف جنگ کی پیش کش کی تھی، انہوں نے اپنی صدارتی مہم میں بار بار اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ صدر کی حیثیت سے اس معاملے پر ضرور توجہ دینگے۔
کرپشن کی روک تھام، غیر قانونی رقوم کی ترسیل روکنا اور احتساب عمران خان کی سیاست کا مرکز رہا ہے اور وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد دنیا بھر میں غیر قانونی رقوم کی ترسیل کیخلاف اقدامات ان کی ترجیحات میں شامل رہا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کو سنگین عالمی بحران قرار دیدیا، 10نکاتی حل پیش
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک اپنے خطاب میں ایک بار پھر لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور غیر قانونی دولت کی ترسیل روکنے پر زور دیا تھا۔
میں ناجائز دولت کو ہدف بنانے کےحوالےسے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کےعزائم کا خیرمقدم کرتاہوں۔ ترقی پذیر ممالک اپنی بدعنوان اشرافیہ جو منی لانڈرنگ کےذریعے دولت امیر ملکوں اورٹیکس چوری کےغیر ملکی ٹھکانوں میں منتقل کرتی ہے، کےہاتھوں مفلسی کےگھاٹ اتارےجارہےہیںhttps://t.co/40GcFhprtz
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 9, 2020