کراچی کے شہری ہوجائیں تیار! سائبیریا کی ٹھنڈی ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cold is likely to intensify in Karachi

کراچی :شہر قائد کے باسی تیار ہوجائیں، سائبیریاکی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہوگئی ہیں اور سائبیریا کی ٹھنڈی ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کرلیا ہے، سائبیریا کی ٹھنڈی ہواؤں کے باعث شہرمیں سردی بڑھے گی۔

کراچی میں گزشتہ ماہ کے آخر میں سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے کچھ دن سردی ہوئی تھی جبکہ شہر میں ہونیوالی ہلکی بارش نے موسم کو مزید سرد کردیا تھا جس کے باعث کراچی میں ریکارڈ سردی محسوس کی گئی تھی۔

شہر میں چند روزہ سردی کے بعد ایک بار پھر موسم گرم ہوچکا ہے تاہم اب محکمہ موسمیات نے کراچی میں کڑاکے دار سردی کی نوید سنادی ہے اور محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے امسال کراچی میں ماضی کی نسبت زیادہ سردی ہوگی۔

کراچی میں اس بار مون سون کے سیزن میں بارشوں نے بھی ریکارڈ قائم کئے تھے، شہر قائد میں کئی روز تک جاری رہنے والی بارش کے دوران کراچی میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی، نومبر کے دوران سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہری حیران

موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی ، سردی اور بارش کا تعلق موسمیاتی تبدیلیوں سے ہے اور دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کی وجہ سے تبدیلیاں واقع ہورہی ہیں۔

Related Posts