نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18 رکنی قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 18، 20اور 22 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ، ہملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابراعظم نے پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی مشاورت کے بعد اسکواڈزکو حتمی شکل دی۔17 دسمبر سے وانگرائے میں نیوزی لینڈ اے کے خلاف شروع ہونے والے چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کے 16 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز فی الحال کرائسٹ چرچ میں اپنی قرنطینہ کی مدت پوری کررہے ہیں۔ دونوں اسکواڈز 8 دسمبر کو کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ علیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔

دونوں اسکواڈز 9 دسمبر سے کوئنز ٹاؤن میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ سیشنز اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلنے کے بعد دونوں اسکواڈز سیریز میں شرکت کے لیے اپنے اپنے مقررہ وینیوز پر روانہ ہوجائیں گے۔قومی اسکواڈ 15 دسمبر جبکہ پاکستان شاہینزکا اسکواڈ 14 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ اور وانگرائے روانہ ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم میں تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے۔ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی ہوم سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ رہنے والے روحیل نذیر،فخر زمان اور ظفر گوہر کو نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

روحیل نذیر اور ظفر گوہر نیوزی لینڈ اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گےجبکہ تیز بخار کی وجہ سےنیوزی لینڈ کے لیے سفر نہ کرنے والے فخر زمان پہلےہی ٹور سے آؤٹ ہوچکے۔ دوسری جانب شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی، زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ تو تھے مگر ان دونوں کھلاڑیوں نے سیریز کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا تھا۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام پر عماد وسیم اور محمد حفیظ کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا جائے گا۔ عماد وسیم 23 دسمبر کوبگ بیش لیگ کھیلنے آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ 24 دسمبر کو وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ:
بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، سرفراز احمد ، محمد رضوان،حیدر علی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ،حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر،وہاب ریاض، فہیم اشرف،موسیٰ خان، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق۔
قومی کرکٹ ٹیم کا اسپورٹ اسٹاف:

منصور رانا (ٹیم منیجر) ، مصباح الحق (ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ کوچ) ، وقار یونس (باؤلنگ کوچ) ، یونس خان (بیٹنگ کوچ) ، عبد المجید (فیلڈنگ کوچ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ابراہیم بادیس (ٹیم میڈیا اینڈ سوشل میڈیا منیجر)، ملنگ علی (ٹیم مساجر) ، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر) ، طلحہ اعجاز بٹ (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) عثمان انوری (سیکیورٹی منیجر) اور یاسر ملک (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)۔

پاکستان شاہینز کا اسکواڈ:
روحیل نذیر (کپتان، وکٹ کیپر)، عمران بٹ،امام الحق، ذیشان ملک, شان مسعود، عابد علی، اظہر علی، یاسر شاہ، سہیل خان، عماد بٹ، حارث سہیل، فواد عالم، محمد عباس، ظفر گوہر، نسیم شاہ اور دانش عزیز شامل ہیں۔

پاکستان شاہینزکا اسپورٹ اسٹاف:

اعجاز احمد (منیجر اور ہیڈ کوچ) ، محتشم رشید (اسسٹنٹ منیجر اینڈ فیلڈنگ کوچ) ، راؤ افتخار (باؤلنگ کوچ) ، حافظ نعیم (فزیوتھیراپسٹ) ، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی (ٹیم اینالسٹ) اور محمد عمران علی ( ٹیم مساجر)۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ حکام کا پاکستان کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار

Related Posts