دینی مدرسے کے طالبِ علم پر وڈیرے کا شدید تشدد، سر کی ہڈی توڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دینی مدرسے کے طالبِ علم پر وڈیرے کا شدید تشدد، سر کی ہڈی توڑ دی
دینی مدرسے کے طالبِ علم پر وڈیرے کا شدید تشدد، سر کی ہڈی توڑ دی

صوبہ پنجاب میں دینی مدرسے کے طالبِ علم پر وڈیرے نے شدید تشدد کرتے ہوئے اس کے سر کی ہڈی توڑ دی جس کے بعد طالبِ علم زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر الٰہ آباد میں دینی طلابِ علم پر علاقے کے چوہدری شعیب نے اس لیے تشدد کیا کیونکہ طالبِ علم کی گیند شعیب کے بچے کو لگ گئی تھی۔ طالبِ علم کے سر کی ہڈی توڑ دی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوشل میڈیا صارف نے پنجاب پولیس کی توجہ  مبذول کراتے ہوئے شکایت کی کہ پولیس ایف آئی آر درج کرنے میں روایتی تاخیر اور ہٹ دھرمی برت رہی ہے کیونکہ بچہ مدرسے کا ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ مدعی مقدمہ کی درخواست پر تھانہ الٰہ آباد پولیس نے فوری طور پراِس افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں  سرعام بے رحمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

Related Posts