کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ افغان باؤلر نوین نے مجھے غدار کہہ کر 5 سال کیلئے جیل بھیجنے کی بات کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں محمد عامر اِس وقت سری لنکا میں ہیں اور لنکن پریمیئر لیگ میں باؤلنگ کر رہے ہیں جس کے دوران افغان باؤلر اور محمد عامر کے درمیان تکرار ہوئی اور تند و تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی لنکن لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کیلئے روانہ
حال ہی میں ہونے والی تلخی اور تکرار کے حوالے سے جب محمد عامر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ افغان باؤلر سے میں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی اور نوین الحق غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔
محمد عامر نے کہا کہ الٹا نوین الحق نے باؤلنگ کے دوران مجھے اشتعال دلانے کی کوشش کی۔ مجھے غدار کہہ کر یہ ہرزہ سرائی بھی کی کہ چاہئے تو یہ تھا کہ میں 5 سال کیلئے جیل چلاجاتا، جس پر تلخ کلامی ہوئی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے محمد عامر کے ساتھ بد تمیزی اور ناشائستہ زبان استعمال کیے جانے پر افغان باؤلر کو کھری کھری سنا دیں۔ افغان باؤلر اور بوم بوم آفریدی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں چوکے اور چھکے لگانے کیلئے سری لنکا میں موجود تھے جہاں کینڈی ٹسکرز کے فاسٹ باؤلر نوین الحق اور گال گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر کے مابین 4 روز قبل تلخ کلامی اور تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔
مزید پڑھیں: محمد عامر سے بدتمیزی، آفریدی نے افغان باؤلر کو کھری کھری سنا دیں