ایران کی ایٹمی سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان، اسرائیل خوفزدہ، شہریوں کو انتباہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Israel cites 'increase in threat' to citizens after Iran's statements

تل ابیب: ایران کی جانب سے اپنے اعلی ایٹمی سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کے اعلان کے بعد اسرائیل کی وزارت خارجہ نے بیرون ملک اپنے شہریوں کے خلاف خطرے میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

گزشتہ جمعہ کے روز تہران کے باہر ایک بڑی سڑک پر حملے میں ہلاک ہونے والے محسن فخری زادے کی موت پرایران نے اسرائیل کی جاسوس ایجنسی موساد کو ذمہ دارقرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی عناصر کی طرف سے حالیہ دھمکیوں کی روشنی میں ہمیں خدشہ ہے کہ ایران اسرائیلی اہداف پر حملہ کر سکتا ہے۔

اسرائیلی حکام نے جارجیا ، آذربائیجان ، ترکی ، عراق کے کرد علاقے ، متحدہ عرب امارات ،بحرین ،افریقی ممالک کے علاوہ ایران کے قریب ممالک میں اپنے شہریوں کوممکنہ حملوں سے خبردار کیا ہے۔

بحرین اور متحدہ عرب امارات ستمبر میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے تھے اور گذشتہ ماہ کے آخر میں دبئی اور تل ابیب کے مابین تجارتی ہوائی رابطے قائم ہوئے تھے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ ہفتے کے آخر میں ایک علاقائی کانفرنس کے لئے بحرین کا دورہ کرنے والے تھے لیکن سفارتی ذرائع نے میڈیا کوبتایا کہ فخری زادے کے قتل پرایران کی جانب سے اسرائیل کو مورد الزام قرار دینے اور انتقامی کارروائی کی دھمکی دینے کے بعد یہ سفر منسوخ کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: خطے میں استحکام کیلئے ایران کوجوبائیڈن کا اعتماد حاصل کرناہوگا

ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتے کے روز اسرائیل پر واشنگٹن کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے یہودی ریاست کو اس قتل کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

پیر کے روز ایران کے اعلیٰ سیکورٹی افسرریئر ایڈمرل علی شمخانی نے الزام لگایا ہے کہ صہیونی حکومت اور موساد سائنسدان کے قتل میں ملوث ہیں۔

Related Posts