سندھ حکومت صرف سیاست اور کرپشن کرنے میں مصروف ہے،خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت صرف سیاست اور کرپشن کرنے میں مصروف ہے،خرم شیر زمان
سندھ حکومت صرف سیاست اور کرپشن کرنے میں مصروف ہے،خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا ریلیف فنڈ کے نام پر لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ سندھ کورونا رلیف فنڈ پر نیب سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انصاف ہاؤس سے جاری اپنے بیا ن میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔سندھ کی اسپتال بھر چکے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے عارضی قرنطینہ سینٹر یا اسپتال نہیں بنائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے کوئی اقدام نہیں کیے گئے ہیں۔سندھ حکومت صرف سیاست اور کرپشن کرنے میں مصروف ہے انہیں عوام کی صحت کی کوئی فکر نہیں۔

پی پی کے چیئرمین، وزیراعلیٰ سندھ، پولیٹیکل سیکرٹری، پی پی پنجاب کے صدر کرونا کا شکار ہیں مگر عوام کی فکر نہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین خود کورونا میں مبتلا ہونے کے باجود عوام کو جلسوں میں شرکت کی تلقین کررہے ہو تے ہیں۔

اپنے کرپشن کو بچانے اور این آر او لینے کے لئے سارا کرپٹ ٹولا آج کورونا وائرس پھیلا رہا ہے۔ خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کی صحت اور حفاظت ہے۔

عوام سے بھی اپیل ہے کہ اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔صورتحال مزید خراب ہونے سے پہلے عوام اور سندھ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔لوگوں کو اس کورونا کے ماحول میں تنہا نہ چھوڑا جائے۔

Related Posts