لاہور میں جائیداد کے تنازعہ پر دوگولیاں چل گئیں، دو افراد ہلاک، ایک شدید زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے
نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے

لاہور :پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے مغلپورہ میں زمین کے تنازعہ میں دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا،زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد مغلپورہ گنج بازار کے علاقے میں فیاض عرف باوا اور اس کے بھتیجے کے مابین املاک کے تنازعہ پر مارے گئے۔

مقتولین اور ملزم فیاض عرف باوا کے درمیان پہلے بحث ہوئی جس پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ایس پی سول لائنز رضا صفدر قاسمی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور پولیس نے تمام شواہد اکٹھے کرلئے۔

پولیس نے فرانزک سائنس ایجنسی کو بھی طلب کیا جس کے اہلکاروں نے گولیوں کے خول اور ثبوت کے دوسرے ٹکڑے اکٹھے کیے۔

فائرنگ کے واقعے میں دکاندار الیاس اور افتخار ہلاک اور جاوید زخمی ہوگئے بعدازاں انہیں سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں 15 سالہ طالبِ علم پر بہیمانہ تشدد، دینی معلم سمیت 3 ملزمان گرفتار

فائرنگ کرنے والا ملزم فیاض باواپولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts