شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم، کل پھر جیل جائینگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehbaz Sharif, Hamza’s parole ends today

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی پیرول پررہائی کی مدت آج ختم ہوجائیگی جس کے بعد دونوں کو جیل منتقل کیا جائیگا۔

گزشتہ روز پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنماؤں کی پیرول پر رہائی میں ایک دن کی توسیع کردی تھی، دونوں رہنماؤں کو صبح 4 بجے سے قبل جیل واپس لے جایا جائے گا۔

حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول کل ختم ہونے والی تھی تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے دونوں رہنماؤں کی پیرول میں ایک روز کی توسیع کی منظوری دی تھی۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا تھاکہ پیرول میں توسیع انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی۔

معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست پر آئندہ 24 گھنٹوں کے لئے پیرول میں توسیع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کیخلاف فیصلہ کن مرحلے کی تیاریاں شروع کردی ہیں،مریم اورنگزیب

یاد رہے کہ گذشتہ روز شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی مدت کا آخری دن تھا۔ مسلم لیگ ن نے دونوں رہنماؤں کی پیرول پر رہائی کے لئے 14 دن کے لئے درخواست کی تھی لیکن پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کی رہائی کو پانچ دن کے لئے منظور کیا تھا۔

Related Posts