وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم بھی کورونا وائرس میں مبتلا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وکلاء کو مختلف شعبوں میں سہولیات فراہم کرینگے،بیرسٹرفروغ نسیم
وکلاء کو مختلف شعبوں میں سہولیات فراہم کرینگے،بیرسٹرفروغ نسیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، انہوں نے اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہلکی علامات محسوس کر رہا ہوں، کراچی میں اپنے گھر سے کام جاری رکھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت قانون نے تصدیق کردی ہے، دوسری جانب وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کورونا کی ہلکی علامات محسوس کر رہا ہوں، کراچی میں اپنے گھر سے کام کرتا رہوں گا۔ وزیر قانون نے اپنی صحت کے لیے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

دوسری جانب سے ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جبکہ ایک روز میں ریکارڈ 75 اموات ہوئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 75 ہلاکتیں ہوئیں جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ اس کے باوجود کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا، آئندہ ہفتے سے دواء دستیاب

Related Posts