جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ41 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 6 کروڑ 41لاکھ 88ہزار 964 افراد متاثر ہوئے جبکہ 14 لاکھ 86 ہزار 609افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار 27 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 82لاکھ 64 ہزار375ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 4 کروڑ44لاکھ 37ہزار980 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 81لاکھ 58ہزار348 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر4 لاکھ 3 ہزار 311 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 ہزار 166 جاں بحق ہوئے۔ وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 79 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ، 75 مزید شہری جاں بحق