جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 6 کروڑ 30لاکھ 72ہزار 475 افراد متاثر ہوئے جبکہ 14 لاکھ 65 ہزار 181افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 5 ہزار 337 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 80لاکھ 61 ہزار465ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 4 کروڑ35لاکھ 45ہزار829 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 79لاکھ 56ہزار128 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی اموات 8 ہزار سےتجاوز کر گئیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 98 ہزار 24 افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 40 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 25 ہو گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ