فرزند زرداری نے اپنی بہن کی منگنی میں کرونا ایس او پی کو فالو کروایا،خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنڈورا لیکس پر تحقیقات کا اعلان عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے، خرم شیر زمان
فرزند زرداری نے اپنی بہن کی منگنی میں کرونا ایس او پی کو فالو کروایا،خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والا کرپٹ ٹولہ کچھ بھی کر لے ان کو این آر او نہیں ملے گا۔یہاں اپنے اپنے ڈیڈی کو بچانے کے لئے بلاول اور مریم نکل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے حد سے زیادہ آگے جا رہے ہیں۔ ڈی ایم کا مقصد جلسے جلوسوں کے ذریعے ملک میں کرونا کو پھیلانا ہے۔عمران خان کی مقبولیت سے پی ڈی ایم پریشان ہے،ملتان میں پیپلز ہارٹی کے ممبران اسمبلی اور وزراء افراتفری پھیلا رہے ہیں۔

انصاف ہاؤس میں جنرل سیکرٹری کراچی و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ملتان کے جلسے پر سندھ کی عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ کیا جا ریا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت میں پی ڈی ایم کو تاریخی ہار کا سامنا ہوا۔مریم نواز بلاول اور مولانا فضل الرحمن کرونا کو پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ فرزند زرداری نے اپنی بہن کی منگنی میں کرونا ایس او پی کو فالو کروایا اورمنگنی میں آنے والوں کو کرونا ٹیسٹ لازم کروایا گیا۔

بلاول ہاؤس میں کرونا داخل نا ہو اس کے لئے اقدامات کیے گئے مگر عوام کی ان کو فکر نہیں۔ان کی کوشش ہے ہاکستان کی معیشت کو تباہ کیا جائے اور ان کو حکومت مل جائے۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام صنعتکار عمران خان کے اقدامات کی تائید کرتے ہیں۔پاکستان میں پچھلے تین ماہ میں بیرونی قرضہ نہیں لیا گیا۔عمران خان نے اس ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔

صوبہ سندھ کے وزیر ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسوں کی تیاریاں کر رہے ہیں۔سندھ میں اسپتالوں میں ادویات موحود نہیں اور وزیر صحت لاپتہ ہیں۔وزیر تعلیم کی جانب سے ملتان میں شرپسندی کی تشہیر کی گئی۔گلگت بلتستان کے بعد اب سندھ کا پیسہ اور وسائل ملتان میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

Related Posts